ایک نیوز کا کراچی بیورو صرف نام کا رہ گیا، آفس پورے کراچی میں کہیں موجود نہیں، ملازمین گھر بیٹھ کر کام کررہے ہیں۔پپو نے انکشاف کیا ہے کہ ۔۔ ایک نیوزکے کراچی بیورو میں ملازمین کو تین ماہ سے تنخواہ نہیں ملی ہے۔ لاہور ہیڈآفس میں بھی مارچ کی تنخواہ دے دی گئی ہے لیکن کراچی بیورو کےملازمین اس سے بھی محروم ہیں۔۔پپوکےمطابق کئی ماہ کا کرایہ ادا نہ کرنے کی وجہ سے ایک نیوز کا بیوروآفس مالک مکان نے خالی کرالیا، دفتر کا انٹرنیٹ اس سے پہلے عدم ادائیگی کی وجہ سے بند ہوچکا تھا۔۔اب صورتحال یہ ہے کہ کراچی بیوروکے ملازمین ورک فرام ہوم کررہے ہیں اور اپنی تنخواہوں کا شدت سے انتظار کررہے ہیں، پپو کے مطابق ایک نیوز کا کنٹرولر بھی جنوری سے تنخواہ نہ ملنے کی وجہ سے ریزائن کرکے ادارہ چھوڑ چکا ہے، کراچی کے بیوروچیف کی بھی کئی ماہ کی تنخواہ ادارے پر واجب الادا ہے ۔جب اس حوالےسے لاہور ہیڈآفس کے ذمہ داران سے عمران جونیئر ڈاٹ کام نے رابطہ کرکے اس حوالے سے تازہ ترین اپ ڈیٹس جاننا چاہی تو خوف کا یہ عالم تھا کہ کسی نے بھی ہمارےکسی سوال کا جواب نہیں دیا۔ کچھ لوگوں کو واٹس ایپ پر میسیجز چھوڑے لیکن انہوں نے بھی جواب کی زحمت نہیں کی۔

ایک نیوزکا کراچی بیوروآفس کرایہ نہ دینے پر خالی کرالیاگیا۔۔
Facebook Comments