ایک اور سینئر صحافی کو قتل کردیاگیا۔۔

نیو مری کے معروف اور سینئر صحافی ظفر سعید ستی کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق صحافی ظفر سعید ستی کو دو گولیاں ماری گئیں، جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے۔ابتدائی معلومات کے مطابق ان کا رشتے کے تنازع پر جھگڑا ہوا۔ ظفر سعید ستی کو دو گولیاں لگیں، ابتدائی کارروائی کے بعدلاش کو پوسٹ مارٹم کے لئیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال مری منتقل کیا گیا ہے،۔ملزمان موقع سے فرارہوگئے لیکن بعد ازاں پولیس نے دو ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ مقتول کے قتل پر صحافتی برادری میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔علاقہ مکینوں اور صحافیوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے انصاف فراہم کیا جائے۔دریں اثنا پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ورکرز کے صدر شمیم شاہد اور سیکرٹری جنرل راجہ ریاض نے نیو مری راولپنڈی کے معروف صحافی ظفر سعید ستی بھائی کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ھوئے پنجاب حکومت سے اس واقع میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ھے۔ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ورکرز کے عہدیداروں نے جاری کردہ بیان میں کہا ھے کہ نیو مری کے معروف اور سینئر صحافی ظفر سعید ستی کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا ھے۔ اس واقع میں ملوث ملزمان فرار ھونے میں کامیاب ھو چکے ھے ۔ ملزمان کے موقع سے فرار پنجاب حکومت کے کارکردگی پر سوالیہ نشان ھے ۔ پی ایف یو جے ورکرز کے عہدیداروں نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف سے اس وقت کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ھے شمیم شاہد اور راجہ ریاض نے مقتول ظفر سعید ستی کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی اور متاثرہ خاندان سے دلی ھمدردی کا اظہار کیا ھے.

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں