pemra ne bol ke ishteharaat rokdiye

ایک اور سوئچر کنٹرولر بننے کا تیار۔۔

بول نیوز میں نان پروفیشنل مینجمنٹ کو کچھ پتہ نہیں چل رہا کہ کیا کرنا ہے؟ کیسے کرنا ہے؟ اور کس طرح سے کرنا ہے؟ کچے کانوں، غلط مشوروں نے اب تک نئی انتظامیہ کی لٹیا ہی ڈبوئی ہے، پپو نے انکشاف کیا ہے کہ ایک سوئچر کو ڈائریکٹر نیوز کے عہدے پر فائز کرنے کے بعد اب ایک اور سوئچر کو نیوزروم میں بطور کنٹرولر متعارف کرایاجارہا ہے۔ پپو کے مطابق ڈی این (ڈائریکٹر نیوز) بننے والا سوئچر پہلے کنٹرولرنیوز تھا، اب چونکہ وہ جگہ خالی ہوگئی ہے تو پہلے والا سوئچر اب دوسرے سوئچر کے ذریعے یہ جگہ بھرنےکا متمنی ہے، جس کے لئے دوسرے سوئچر کا انٹرویو بھی کرادیاگیا ہے۔ پپو کا مزید کہنا ہے کہ ایک خاتون اینکر کو موجودہ ڈی این کا اتنا درد اٹھ رہا ہے کہ وہ عمران جونیئرڈاٹ کام پر سوئچر ڈی این کے خلاف لگنے والی خبروں کی بول ہیڈٓآفس میں صفائیاں دیتی پائی گئی ہیں۔ پپو کا کہنا ہے کہ یہ وہی خاتون اینکر ہیں جنہیں ندیم رضا نے سائیڈ لائن کردیا تھا اور انہیں بول سے نکالے جانے والوں کی فہرست میں ڈال دیا تھا۔لیکن ندیم رضا کے جانے کے بعد اب وہ محترمہ بچ گئی ہیں اور نہ صرف بچ گئی ہیں بلکہ خوش بھی ہیں کہ اب بھلا انہیں کون نکال سکتا ہے؟ اس خاتون اینکر سے متعلق پپو نے کافی کچھ بتایا ہے جسے عنقریب سینہ بہ سینہ کی نئی قسط میں پیش کیا جائے گا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں