express intezamia ki numaindgaan keliye nayi policy mutnazeh

ایکسپریس گروپ کے 8 ملازمین کو عدالت سے انصاف مل گیا۔۔

ایکسپریس میڈیا گروپ کے سندھی اخبار روزنامہ سندھ ایکسپریس حيدرآباد سے 2 سال قبل جبری طور پر برطرف کيئے گئے 8 سب ایڈیٹرز کو لیبر کمشنر حيدرآباد کی عدالت سے انصاف مل گیا۔۔کمشنر برائے ورکرز کمپنسیشن اینڈ اتھارٹی کی عدالت نے ۵ دسمبر کو فیصلہ سناتے ہوئے سندھ ایکسپریس اخبار کے مالکان کو حکم دیا ہے کہ جبری طور پر برطرف کيئے گئے 8 سب ایڈیٹرز اشوک کمار، ہمت مگسی، غلام رسول برفت، آفتاب رند، سترام سانگی، یامين جتوئی، ماجد لغاري اور کليم الله کو تيس (30) دن کے اندر مجموعی طور پر واجبات کی مد میں 69 لاکھ 51 ہزار روپے ادا کيئے جائيں۔۔یاد رہے کہ سندھ ایکسپریس حيدرآباد کی مینجمنٹ نی مزکورہ سب ایڈیٹرز کو اگست 2023 میں پيشگی نوٹس اور بغير کسی اطلاع کے غیر قانونی طور پر نوکریوں سے برطرف کیا تھا۔ ورکرز نے اس فیصلے کے خلاف قانونی جنگ لڑنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کمشنر کورٹ حيدرآباد میں وکيل کيول کمار کے معرفت کيس دائر کیا تھا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں