پاکستان فیڈریشن آف کالمسٹ کے صدر اور کالم نگار روزنامہ 92 نیوز لاہور محمد سلمان ملک نے سینئر صحافی،سینئر کونسل ممبر لاہور پریس کلب و ایڈیٹر رپورٹنگ سیون نیوز میاں محمد اصغر بھٹی کی سالگرہ کے موقع پر ان کے اعزاز میں ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا۔میزبان نے اس موقع پر پر تکلف ضیافت کا اہتمام کیا اور کیک کاٹا گیا۔افھوس کلب فالکن کمپلیکس گلبرگ لاہور میں ہونے والی اس تقریب میں مہمانوں نے میاں محمد اصغر بھٹی کو گلدستے پیش کیئے تحائف دیئے اور دعاؤں سے نوازا۔اس خوبصورت تقریب میں مختلف میڈیا ہاؤسز سے منسلک سینئر صحافیوں نے بھرپور شرکت کی۔میاں اصغر بھٹی کو سالگرہ پر مبارکباد دی۔گلدستے پیش کیئے۔کیک کاٹے گئے اور خوب ہلہ گلہ بھی کیا۔جن صحافیوں نے شرکت کی ان میں سینئر صحافی اینکر پرسن ایک نیوز نصیر واہگہ،پاکستان میڈیا کونسل کے مرکزی صدر و انچارجز بیوروز سچ ٹی وی مہر حمید انور دلو،ڈائریکٹر نیوز اینڈ کرنٹ افیئرز سیون نیوز جاوید غفاری،سینئر رپورٹر دنیا نیوز سجاد کاظمی،بیورو چیف کوہ نور ٹی وی چوہدری شہباز آرائیں،سینئر صحافی و کرائم اینکر پرسن سابق ممبر گورننگ باڈی لاہور پریس کلب حسنین چوہدری،سینئر صحافی،اینکر پرسن و صدر پنجاب انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز ذوہیب رمضان بھٹی،اینکر پرسن سینئر صحافی رانا سلمان عارف،سینئر صحافی محمد حسین جٹ،صدر پریس کلب پھولنگر رپورٹر 24 نیوز لاہور ندیم سندھو،سینئر صحافی و اینکر پرسن کوہ نور ٹی وی محمد عاصم راجہ،سماجی ایکٹیویسٹ و آفیسر انرجی ڈیپارٹمنٹ سیدہ زاہرا بخاری،سینئر صحافی نعمان خضر بھٹی،چیف رپورٹر روزنامہ خبریں لاہور مہران اجمل،سینئر صحافی پبلک ریلیشنز آفیسر ہوم اکنامکس یونیورسٹی لاہور اکمل سومرو اور سینئر صحافی روزنامہ مشرق عثمان رندھاوا نے شرکت کی۔آخر میں تقریب کے میزبان جناب ملک سلمان نے دیسی ڈھابہ سے انتہائی مزیدار چائے سے بھی لطف اندوز کروایا۔
