مسابقتی کمیشن آف پاکستان کےلاہور میں آؤٹ آف ہوم میڈیا ایڈورٹائزنگ مارکیٹ سے منسلک تین کاروباری اداروں پر چھاپے ، کمپنیوں اور ایسوسی ایشن کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا ۔ دو ایڈوارٹائزنگ ایسوسی ایشنوں اور ایک ایڈورٹائزنگ ایجنسی کے دفاتر پر کارٹل بنا کر قیمتیں فکس کرنے کے الزام عائد ، آئوٹ آف ہوم ایڈورٹائزنگ کی کمپنیوں اور ایسوسی ائیشن پر سیکٹر میں مبینہ کارٹل سازی، قیمتوں کے تعین، اور سرکاری بولیوں میں مشترکہ ساز بار کرنے کے سلسلے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں۔آؤٹ آف ہوم ایڈورٹائزنگ سیکٹر میں بل بورڈز، پول سٹریمرز، بس شیلٹرز، ڈیجیٹل اسکرینز، وہیکل برانڈنگ اور دیگر عوامی مقامات پر لگائی جانے والی تشہیری سرگرمیاں شامل ہیں۔
Facebook Comments
