اے آر وائی نیوز میں تنخواہیں لیٹ ہونا شروع ہوگئیں، جس کی بڑی وجہ اے آر وائی گروپ کے ایچ آر ہیڈ کا مستعفی ہونا بتایاجاتا ہے۔ پپو نے انکشاف کیا ہے کہ اے آر وائی گروپ کے ایچ آر ہیڈ نے دو ہفتے پہلے استعفا دے دیا تھا، یہ ایچ آر ہیڈ اے آروائی گروپ کے دیگر تمام کمپنیوں کے بھی ایچ آر کے معاملات دیکھتے تھے اور تیرہ سال سے اس ادارے سے منسلک تھے، ورکرز کا کہنا ہے کہ ایچ آر ہیڈ ورکرز کے معاملے میں کافی حساس تھے اور کوشش کرتے تھے کہ کبھی تنخواہیں لیٹ نہ ہوں۔ پپو کا کہنا ہے کہ اے آر وائی گروپ میں مستعفی ایچ آر ہیڈ کے نمبر ٹو اور فنانس کے دو اہم افسران کو شوکاز دیئے گئے ہیں، جس کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ پپو کا مزید کہنا ہے کہ ستمبر کی تنخواہ (ایک لاکھ روپے تک ) بارہ اکتوبر کو دی گئی ہے، اگلے فیز میں ایک سے تین لاکھ تنخواہ والوں کو پیر کے روز (آج) سیلری ٹرانسفر ہونے کا کہاگیا ہے۔ چار سے دس لاکھ روپے سیلری کا فیز اس کے بعد آئے گا۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ اے آر وائی نیوز واحدایسا منفرد نیوز چینل ہے جو بغیر کسی پروفیشنل ڈائریکٹر نیوز، کنٹرولر اور ایچ آر ہیڈ کے بغیر چل رہا ہے۔