ایپنک کوارڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس،ملک گیر کنونشن بلانے کا فیصلہ۔۔

آل پاکستان نیوز پیپرز ایمپلائز کنفیڈریشن (ایپنک) بحالی کوارڈی نیشن کمیٹی کا پہلا باضابطہ اجلاس جنگ ایمپلائز یونین (سی بی اے) کے دفتر میں ہوا جس میں ممبران کوارڈی نیشن کمیٹی سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں طے پایا کہ ایپنک کو ملک بھر میں فعال اور منظم کیا جائے گا اور جلد ملک گیر کنونشن منعقد کا فیصلہ کیا گیا اجلاس میں طے پایا کہ جن اخبارات میں سی بی اے یونینز ہیں انہیں ایک پلیٹ فارم پر لایا جائے گا اور وہ اخبارات جہاں یونینز نہیں انہیں بھی ایپنک میں نمائندگی دی جائے گی الیکٹرانک میڈیا کو بھی ایپنک کے دائرہ کار میں لانے کے لئے جلد لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا۔یکم مئی “یوم مزدور”  ٹریڈ یونینز کے ساتھ بھرپور اور شاندار انداز میں منایا جائے گا اور مستقبل میں مزدرو ٹریڈ یونینز سول سوسائٹی اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے ساتھ روابط کو مستحکم کیا جائے گا۔ اجلاس میں کے یو جے کے صدر طاہر حسن خان ممبران ایف ای سی مظہر عباس، امتیاز خان فاران، جنگ یونین سی بی اے کے جنرل سیکرٹری شکیل کانگا، دی نیوز ایمپلائز یونین سی بی اے کے جنرل سیکرٹری دارا ظفر، جاوید پریس سی بی اے یونین کے جنرل سیکرٹری رانا یوسف، کے یو جے کے جنرل سیکرٹری سردار لیاقت، عوام یونین کے اطہر جاوید صوفی،  محمد سعید،  دی نیوز کے صدر سعید معین الدین،  یاسین بلوچ، محمد توحید، سہیل احمد صدیقی نے شرکت کی جبکہ اے پی پی ایمپلائز یونین کے صدر ثناء اللہ عباسی، ڈان یونین کے صدر کاشف صدیقی اور امت ایمپلائز یونین کے صدر ندیم محمود نے ٹیلیفون پر اپنی نمائندگی اور فیصلوں پر اعتماد کا اظہار کیا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں