suno news mein bartarfian puj ka hangami ijlas

اینکرپرسن کا استعفا، نیا چینل جوائن کرلیا۔۔

میڈیا انڈسٹری میں تبدیلی کا سونامی تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا 92 نیوز کو ایک بڑا جھٹکا دینے والے سنو نیوز کو نہلے پر دہلا پڑگیا ۔۔پپو کا کہنا ہے کہ سنو نیوز کے اینکر پرسن اطہر کاظمی نے ٹیلون گروپ جوائن کرلیا ہے اور وہ بہت جلد اپنی نئی ٹیم اور نئے شو کے ساتھ سامنے آئیں گے ۔ پپو کے مطابق اطہر کاظمی نے اپنی ٹیم میں پروڈیوسر اور کانٹینٹ پروڈیوسر فائنل کرلئے ہیں جبکہ ان کی ایک سینئر خاتون کوآرڈینیٹر سے بات چیت چل رہی ہے جو ان دنوں ایک بڑے چینل سے منسلک ہیں اطہر کاظمی کو اپنی ٹیم کے لئے این ایل ای اور ایسوسی ایٹ پروڈیوسر کی تلاش ہے جس کے لئے وہ مختلف لوگوں سے رابطے کررہے ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں