اینکرفائرنگ کیس،مقدمہ درج، ملزمان نامزد۔۔۔

معروف اینکر امتیاز میر اور ان کے بھائی میر محمد پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ کراچی کے تھانے سعودآباد میں درج کرلیاگیا ۔۔ مقدمہ متاثرہ خاندان کے بھائی ریاض علی کی مدعیت میں تھانہ میں درج کیا گیا۔۔۔ دفعہ 324 اور 34 کے تحت کارروائی  ۔۔۔مقدمے کے متن کے مطابق، امتیاز میر اور ان کے بھائی پر چھ نامعلوم افراد نے فائرنگ کی۔ حملے کا الزام عمر دراز ولد احمد خان اور اس کے بیٹوں احمد بخش، آفتاب اور حیات پر عائد کیا گیا ہے، جنہوں نے مبینہ طور پر حملہ کرانے کی منصوبہ بندی کی۔۔۔مقدمے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ زخمی امتیاز میر اور میر محمد، ملزمان کو سامنے آنے پر شناخت کر سکتے ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں