الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن ایمرا پاکستان کے مرکزی صدر محمد آصف بٹ ، سیکرٹری ایمرا سلیم احمد شیخ ، سئنیر نائب صدر عرفان ملک ، نائب صدر نعمان شیخ ، ایڈیشنل سیکرٹری خواجہ قادر ، سئنیر جوائنٹ سیکرٹری سرفراز خان ، جوائنٹ سیکرٹری ثاقب سلیم بٹ ، آفس سیکرٹری افضل سیال ، سیکرٹری اطلاعات شفیق شریف ، ممبر گورننگ باڈی ، وسیم ریاض ، حامد خان ، آصف خاور ، نے مشترکہ طور پر لاہور ایمرا کے الیکشن کے لئے الیکشن کمیشن تشکیل دے دیا ہے۔۔اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیٹی میں نوید چودھری ، نعیم مصطفے ،، امجد اقبال ، میاں شاہد ندیم ، مصطفی کمال کو شامل کیا گیا ہے، جو انتخابات کے تمام مراحل کی نگرانی، انتخابی شیڈول کے اعلان اور شفاف انعقاد کے ذمہ دار ہوں گے۔ یہ الیکشن کمیشن مارچ میں الیکشن کرائے گا۔۔ذرائع کے مطابق لاہور ایمرا کے انتخابات ایمرا سنٹر، فٹبال اسٹیڈیم میں منعقد کیے جائیں گے، جہاں ووٹنگ اور دیگر انتخابی سرگرمیوں کے لیے انتظامات مکمل کیے جائیں گے۔صحافتی حلقوں نے الیکشن کمیٹی کی تشکیل کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ انتخابات شفاف، منصفانہ اور جمہوری انداز میں منعقد ہوں گے، جس سے تنظیم مزید مضبوط ہو گی۔
