ایف ایم ریڈیواسٹیشنز پر بھارتی گانوں پر پابندی۔۔

  وزارت اطلاعات و نشریات نے پاکستانی ایف ایم ریڈیو سٹیشنز پر بھارتی گانے نشر نہ کرنے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے اسے پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن ( پی بی اے) کا اصولی اور قومی جذبات سے ہم آہنگ اقدام قرار دیا ہے۔ وزارت اطلاعات  نے  کہا ہے کہ موجودہ غیر یقینی صورتِ حال کے پیش نظر یہ محبِ وطن قدم پوری قوم کے اجتماعی احساسات کی عکاسی کرتا ہے اور قومی یکجہتی کے مظہر کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پی بی اے کی یہ پہل خودمختارانہ ہے اور اس سے قومی وقار اور خود مختاری کو تقویت ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے یہ پیغام جاتا ہے کہ پوری قوم ان مشکل حالات میں قومی اتحاد، یکجہتی اور بنیادی اقدار کے فروغ کے لیے متحد ہے۔وزارت اطلاعات نے تمام میڈیا اداروں کی کاوشوں کو  تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی ادارے قومی مفاد میں کام کر رہے ہیں اور حکومت کے اتحاد، امن اور حب الوطنی کو فروغ دینے کے اقدامات کا ساتھ دے رہے ہیں، ان کی خدمات قابلِ ستائش ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں