ایسوسی ایشن فوٹو جرنلسٹس آف لاہور کا جنرل ہاؤس اجلاس کا انعقاد لاہور پریس کلب میں نثار عثمانی ہال میں کیا گیا جس میں فوٹو جرنلسٹ ممبران نے بھرپور شرکت کی اجلاس کی صدارت صدر وسیم نیاز نے کی جبکہ جوائنٹ سیکرٹری لاہور پریس کلب و سیکرٹری جنرل ایسوسی ایشن فوٹو جرنلسٹس آف لاہور عمران شیخ بھی موجود تھے تفصیلات کے مطابق ایسوسی ایشن فوٹو جرنلسٹس آف لاہور کا با ضابطہ جنرل ہاؤس کا اجلاس گزشتہ روز لاہور پریس کلب کے نثار عثمانی ہال میں منعقد کیا گیا اجلاس کی صدارت ایسوسی ایشن فوٹو جرنلسٹس آف لاہور کے صدر وسیم نیاز جوائنٹ سیکرٹری لاہور پریس کلب و سیکرٹری جنرل ایسوسی ایشن فوٹو جرنلسٹس آف لاہور عمران شیخ نے کی اس موقع پراجلاس میں سینئر نائب صدر پرویز الطاف۔ نائب صدر صداقت مغل فنانس سیکرٹری شہباز ملک سیکرٹری اطلاعات مرتضی علی سمیت ایگزیکٹو باڈی۔ طاہر چوہدری ۔عارف علی ۔ محسن رضا ۔محی الدین شریک ہوئے جبکہ سینئر فوٹو جرنلسٹ عمر فاروق۔۔ شاہد شریف۔ افضل عباس۔ اعجاز چوہدری سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔ اجلاس میں اے پی ایل کے صدر وسیم نیاز اور سیکرٹری جنرل عمران شیخ نے کہا کہ ہم تمام باڈی تمام ممبران کے شُکر گُزار ہیں کہ انہوں نے شرکت کی۔۔عمران شیخ کا مزید کہنا تھا کہ اپنے ساتھیوں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کیا اور ہر مشکل وقت میں ساتھ رھے ہماری ایسوسی ایشن میں پروفیشنل اور دیانتدار سینئرز کی ساتھ ہمارے لئے قابل فخر ھے اور رھے گا اس موقع پر جنرل باڈی اجلاس میں متفقہ طور پر دیگر یونینز کے متعدد دوستوں نے ایسوسی میں شمولیت اختیار کرنے اجازت دی اور انکو خوش آمدید کہا باضابطہ شمولیت اختیار کرنے والوں میں سینئر فوٹو جرنلسٹس ندیم احمد۔ جمیل شیخ۔ رانا عرفان۔ آصف جٹ۔ وقار بابری۔ نصراللّه ملک۔ سہیل نیاز۔ رانا دلشاد ۔خادم حسین۔ کاشف بھٹی مصطفی لاشاری۔ سجاد مغل۔ جمشید احمد ۔کامران مہدی۔ رضا علی ۔ عرفان علی ۔ رضوان محمود سمیت دیگر نے شرکت کی اس موقع پر تمام شامل ہونیوالے دوستوں نے ایسوسی ایشن فوٹو جرنلسٹس آف لاہور کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا شرکاء کا کہنا تھا کہ لاہور پریس کلب کے پلیٹ فارم پر فوٹو جرنلسٹ کی نمائندگی اگر کسی نے کی ھے تو وہ عمران شیخ ہیں جنہوں نے طویل عرصہ سے فوٹو جرنلسٹوں کی عزت میں اضافہ اور پریس کلب میں نمائندگی کرکے ثابت کیا ھے کہ وہ حقیقی لیڈر ہیں جو کہ فوٹو جرنلسٹوں کے وقار کو بُلند کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں شامل ہونیوالے فوٹو جرنلسٹوں نے عمران شیخ سمیت یونین کی تمام باڈی پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا کہ پوری یونین نے عزت سے ہمیں شامل کیا ھے جس پر وہ شُکر گُزار ہیں۔۔
