لاہورمیں انسداد دہشت گردی عدالت نے اہلکاروں پر تشدد کیس میںسما کے مالک اور وفاقی وزیر عبدالعلیم خان اور شعیب صدیقی سمیت دیگر ملزمان کو بری کر دیا۔نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے اہلکاروں پر تشدد کے مقدمہ کی سماعت کی۔تھانہ چوہنگ پولیس نے عبدالعلیم خان اور شعیب صدیقی سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ملزمان پر روڈا کی 55 کنال سرکاری اراضی پارک ویو میں شامل کرنے کا الزام تھا۔واضح رہے کہ تھانہ چونگ پولیس نے عبدالعلیم خان، شعیب صدیقی اور دیگر کے خلاف روڈا اہلکاروں پر مبینہ تشدد کے الزام میں مقدمہ درج کیا تھا، جس کا چالان عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔دورانِ سماعت، شعیب صدیقی اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے، جبکہ عبدالعلیم خان کی طرف سے ایک روزہ حاضری سے معافی کی درخواست دائر کی گئی، جسے عدالت نے منظور کر لیا۔ملزمان پر الزام تھا کہ انہوں نے روڈا کی اراضی کے معاملے پر جھگڑے کے دوران اتھارٹی کے اہلکاروں پر تشدد کیا، تاہم عدالت نے شواہد کی عدم موجودگی کے باعث ملزمان کو بری کر دیا۔

اہلکاروں پرتشدد کیس، عبدالعلیم خان بری۔۔
Facebook Comments