اپنی سیٹنگ کرو، سیلری کا آسرا نہ رکھو، چینل انتظامیہ کااعلان۔۔

اپنا میڈیا گروپ کے اردو نیوز چینل ابتک میں مئی کے ماہ کی تنخواہ جاری نہ  ہوسکی ۔  ابتک ملازمین کا کہنا ہے کہ نئے ڈائریکٹر نیوز کی آمد کے بعد امید ہوچلی تھی کہ خبروں میں بہتری کے ساتھ شعبہ فنانس میں بھی بہتری آئے گی اور وہ عید سے قبل تنخواہیں جاری کرکے ملازمین کی عید کی خوشیوں میں رنگ بھر دیں گے۔لیکن ایسا نہیں ہوسکا۔۔پپو نے انکشاف کیا ہے کہ  جی ایم ایچ آر کراچی، لاہور، گوجرانوالہ، پشاور کے بیوروز اور نمائندگان کو کھلم کھلا یہ کہتے رہتے ہیں کہ اپنی سیٹنگ بناؤ وہاں سے پیسوں کا جُگاڑ کرو، تنخواہ کا آسرا مت کیا کریں جو کہ مکمل طور غیر پروفیشنل انداز اور ادارے کی پالیسی کی کھلم کھلا توہین ہے اور یہ صحافت نہیں بھتہ خوری اور دھندہ گیری ہے۔ یہ سب ڈمی سوشل میڈیا کے سڑک چھاپ لوگ کرتے ہیں ایک پروفیشنل میڈیا ہاؤس کے ذمہ دار عہدیدار کی جانب سے ایسے مشورے صحافت کی توہین کے مترادف ہے پپو نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ یہ شخص کمپنی کے چیئرمین اور انکے لاڈلے صاحبزادے ادارے کے ایم ڈی کے نام پر نمائندگان اور بیورو چیفس سے ذاتی کام بھی نکلواتا ہے صاحب کے زیر استعمال گاڑی بھی نان کسٹم بتائی جاتی ہے ان صاحب کے ساتھ ہیڈ آفس کے ایک اور صاحب بھی ہیں وہ انکی دو نمبریوں میں کرائم پارٹنر ہیں ان کا مرکز ہیڈ آفس کے باہر واقع ایک چائے کا ہوٹل وہاں بیٹھ کر ساری ڈیلنگ ہوتی ہیں اور ہوٹل کے بھی اتنے مقروض ہوچکے ہیں جب وہ پیسے مانگتا ہے تو تجاوزات کے آڑ میں کارروائی کی دھمکیاں دیتے ہیں ۔پپو کا بتانا ہے بڑے صاحب کو اپنے ماتحت اہم عہدیداروں کی حرکتوں پر نظر رکھنی چاہیے اور جو یہ الٹے سیدھے مشورے دیتے ہیں انہیں پابند کیا جائے کیوں یہ ساری حرکتوں ادارے کی ساکھ کو خراب کرنے کے مترادف ہیں اگر تنخواہ نہیں دے سکتے تو پھر چینل بند کردیں ابتک کو بارہ سال ہوگئے ہیں اور اچھا بزنس کر رہا ہے مسلم لیگ نواز اور پیپلزپارٹی کا بھی شفقت کا ہاتھ ہے تو ایسی صورتحال میں جو لوگ ادارے کی ساکھ خراب کرنے پر تلے ہیں انکے کان کھینچے جائیں۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں