انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کے چیئرمین زبیر احمد انصاری اور مرکزی نائب صدر میاں محمد اصغر بھٹی کی قیادت میں 30 رکنی وفدنے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے گورنر ہاؤس میں خصوصی ملاقات کی ۔ملاقات میں انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کے اغراض و مقاصد اور دیگر اہداف پر گورنر پنجاب کو بریفینگ دی گئی۔گورنر پنجاب نے انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کی جانب سے سیلاب کے دوران میڈیکل کیمپس اور امداد سامان و راشن تقسیم کی تعریف کی۔گورنر پنجاب نے انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کا سیلاب زدگان کے لئے امدادی کیمپ لگانے کے اقدام کو بھی سراہا۔خصوصی طور پر چیئرمین زبیر احمد انصاری کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا مجھے خوشی اس بات کی ہے کہ لکھاریوں نے بھی ملک کی ہنگامی صورتحال میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے۔گورنر پنجاب نے صحافیوں اور لکھاریوں سے ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور مزید کہا ہمارا ملک ایک نازک دور سے گزر رہا ہے ہم سب کو ایک ہو کر اس مشکل گھڑی سے نپٹنا ہے۔گورنر پنجاب نے انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کے ملاقات کرنے والے ممبران و عہدیداران کو سیلاب متاثرین کی مدد کرنے،میڈیکل کیمپس لگانے پر حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں تعریفی سرٹیفیکیٹ سے بھی نوازا۔گورنر پنجاب سے ملاقات کرنے والے وفد میں شامل ممبران و عہدیداران میں چیئرمین زبیر احمد انصاری،سپریم کونسل ممبر ریحانہ عثمانی،مرکزی جنرل سیکرٹری طاہر تبسم درانی،مرکزی سینئر نائب صدر فاطمہ شیروانی،مرکزی نائب صدر خواتین ونگ سعدیہ ہما شیخ ایڈووکیٹ،مرکزی نائب صدر میل ونگ میاں محمد اصغر بھٹی،صدر پنجاب زوہیب رمضان بھٹی،جنرل سیکرٹری پنجاب رانا سلمان عارف،یوتھ ونگ صدر فلک زاہد،میڈیا انچارج رشنا اختر،صدر خواتین ونگ لاہور نبیلہ اکبر،نائب صدر لاہور تحریم قاضی،لیگل ایڈوائزر مریم چوہدری ایڈووکیٹ،زاہدہ پروین،عاصم لطیف چودھری،ضماد گریوال، سجاد علی بھنڈر،حافظ زبیر احمد،ایگزیکٹو ممبرز لاہور سے فرزانہ چوہدری،رابعہ عظمت،حنا یاسمین،بشریٰ نواز،صفیہ خاتون،میرب ابوبکر اور دیگر بھی موجود تھے۔گورنر پنجاب کی جانب سے انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کے عہدیداران و ممبران کو گورنر ہاؤس میں بھرپور ویلکم کیا گیا۔انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کے مرکزی نائب صدر میاں محمد اصغر بھٹی کی جانب سے گلدستہ پیش کیا گیا۔انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کے چئیرمین زبیر احمد انصاری کی جانب سے گورنر پنجاب سلیم حیدر خان کو اعزازی شیلڈ پیش کی گئی۔گورنر پنجاب کی جانب سے بھی چیئرمین انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کو اعزازی شیلڈ پیش کی گئی۔میاں اصغر بھٹی نے گورنر پنجاب کو انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کے وفد کی ملاقات کا وقت دینے پر ان کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔آخر میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی جانب سے انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کے وفد کے اعزاز میں پر تکلف ہائی ٹی کا اہتمام بھی کیا گیا۔
