میٹرو ون نیوز کے اینکر امتیاز میر کے قاتلوں کو ڈسٹرکٹ کورنگی پولیس نے گرفتار کرلیاکراچی میں حالیہ ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے کورنگی پولیس نے وفاقی حساس ادارے کے ساتھ ملکرمتعدد چھاپہ مار کاروائیاں کیں جس کے نتیجے میں مورخہ 21 ستمبر 2025ء کو کالا بورڈ پر فائرنگ سے ہلاک ہونے والے سینئر صحافی امتیاز علی میر اور بھائیمیر محمد صلاح کو بلاک وزخمی کرنے والے چار ملزمان کو گر فتار کیا۔ضیا الحسن لنجھار نے کہا کہ قتل میں کالعدم تنظیم ملوث ہے۔ اور گرفتار چاروں ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور موٹرسائیکل بھی برآمد ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ صحافی نے اسرائیل کے حق میں کوئی بات کی تھی۔ اور ملزمان نے صحافی کو ریکی کے بعد قتل کیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس آفس میں وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار، آئی جی سندھ غلام نبی میمن اور کراچی پولیس چیف کی مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران سینیئر صحافی امتیاز میر قتل کیس میں اہم پیش رفت چار ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ کراچی میں صحافی امتیاز میر قتل کیس بین الاقوامی ٹارگٹ کلنگ کا شاخسانہ نکلا وزیر داخلہ سندھ نے بتایا کہ گزشتہ ماہ امتیاز میر کو کالا بورڈ کے قریب گولیوں کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ وہ ایک ہفتے تک زیرِ علاج رہنے کے بعد دم توڑ گئے۔ضیاء الحسن لنجار کے مطابق، حساس اداروں اور کراچی پولیس کی مشترکہ کارروائی میں چار ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، جن کی شناخت سید اجلال زیدی ولد سعید زیدی، شہاب ولد اصغر، احسن عباس ولد جلیل حسین اور فراز احمد ولد منظور احمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔وزیر داخلہ نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم زینیبون اور ثاراللہ سے ہے، جو بیرونِ ملک سے ہدایات حاصل کرتے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ ملزمان اعلیٰ تعلیم یافتہ اور بیرون ملک سے تربیت یافتہ ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ملزمان کو ناظم آباد سمیت مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا جبکہ اجلال نامی ملزم اس سے قبل بھی گرفتار ہوچکا ہے۔وزیر داخلہ سندھ کے مطابق گرفتار ملزم بی بی اے پاس اور میٹرک پاس اور بیرون ملک سے ترتیب یافتہ ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہی ملزمان پولیس کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث ہیں، تفتیش کے دوران واقعے اور ملزمان سے برآمد ہونے والے خول میچ کرگئے ہیں۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن کے مطابق،پولیس کی ٹارگٹ کلنگ گرفتار ہوچکے ہیں جن سے تفتیش جاری ہے ،آئی جی سندھ کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان کے قبضے سے ملنے والے خولوں کی فارنزک میچنگ ہو گئی ہے، جس سے قتل میں ملوث ہونے کی تصدیق ہو گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔ایڈیشنل آئی جی کراچی نے کورنگی پولیس کیلے تعریفی استاد اور نقد انعامکا اعلان کیا ہے۔
امتیازمیر کو اسرائیل کے حق میں بات کرنے پر قتل کیاگیا، وزیرداخلہ سندھ کا انکشاف۔۔
Facebook Comments
