الیکٹریشن، پلمبر اور اپنے بہنوئی سے بھی پردہ کرتی ہوں، ڈاکٹر نبیحہ۔۔

معروف سوشل میڈیا اسٹار ڈاکٹر نبیہہ علی خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس پر انہیں صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ وہ اپنے گھر کام کرنے والے الیکٹریشن اور پلمبر سے بھی پردہ رکھتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جب میں میڈیا پر آتی ہوں تو میرے سامنے صرف کیمرہ یا میزبان ہوتا ہے۔ میرے گھر میں صرف میرا خاندان مجھے دیکھ سکتا ہے اور باہر کے کسی فرد کو آنے کی اجازت نہیں، حتیٰ کہ اپنے بہنوئی کے سامنے بھی نہیں جاتی۔ان کے اس بیان کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔ ایک صارف نے کہا کہ محترمہ کیمرے کے سامنے سج سنور کر اور بغیر پردہ کے پورے معاشرے کو بتا رہی ہیں کہ وہ بہت بڑی پردے دار خاتون ہیں۔ صارفین کا موقف ہے کہ گھر میں پردہ رکھنے اور میڈیا پر ظاہر ہونے کے رویے میں تضاد ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں