pemra ko channels ke khilaaf karrawai se rok dya gya

الیکشن سروے کوئی چینل نہ چلائے، الیکشن کمیشن کا حکم۔۔

ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے میڈیا کے خلاف ایکشن کا حکم۔۔۔ الیکشن کمیشن نے چیئرمین پیمرا کو مراسلہ لکھ دیا۔ مراسلے میں الیکشن کمیشن نے کہا ۔۔ ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے میڈیا کے خلاف ایکشن لیا جائے۔بعض چینلز پول سروے نشر کر رہے ہیں، ضابطۂ اخلاق میں اس کی ممانعت ہے۔ ضابطۂ اخلاق میں میڈیا کو پولنگ اسٹیشن اور حلقوں سے سروے اور پول سے روکا گیا ہے۔الیکشن کمیشن کے مراسلے میں کہا گیا ہے۔۔۔ یہ سرگرمیاں ووٹر پر اثر انداز ہوتی ہیں اور الیکشن کے عمل میں خلل ڈالتی ہیں۔مراسلے میں الیکشن کمیشن کا یہ بھی کہنا ہے کہ پیمرا ایسے چینلز کے خلاف فوری ایکشن لے کر رپورٹ جمع کرائے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں