معروف صحافی اور سینئر میڈیا پروفیشنل اظہر جاوید کو سماء ٹی وی پاکستان کا بیورو چیف برائے برطانیہ تعینات کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اظہر جاوید کو براڈکاسٹ جرنلزم میں 28 سال سے زائد کا تجربہ حاصل ہے، اور وہ سیاسی رپورٹنگ، نیوز روم لیڈرشپ اور بین الاقوامی میڈیا آپریشنز کے شعبوں میں وسیع مہارت رکھتے ہیں۔اپنے شاندار کیریئر کے دوران انہوں نے پاکستان کے کئی بڑے میڈیا اداروں میں اہم عہدوں پر خدمات انجام دیں، جن میں اے آر وائی نیوز میں بیورو چیف برطانیہ و یورپ، دنیا میڈیا گروپ میں ہیڈ آف انٹرنیشنل نیوز آپریشنز، جیو نیوز کے یوکے نمائندہ اور آزاد ڈیجیٹل پاکستان کے رپورٹر شامل ہیں۔
Facebook Comments
