اشفاق احمد خلیل وفاقی سیکرٹری اطلاعات تعینات۔۔

  وزارت اطلاعات کے سینئر افسر اشفاق احمد خلیل کو وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات کے عہدے پر تعینات کر دیا گیا۔اشفاق احمد خلیل اس سے قبل وزارت اطلاعات و نشریات میں ایڈیشنل سیکرٹری کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے تھے.اشفاق احمد خلیل وزارت اطلاعات میں مختلف اہم ذمہ داریوں پر بھی فائز رہ چکے ہیں اشفاق احمد خلیل نے پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ پشاور میں ڈائریکٹر جنرل، پاکستان ایمبیسی ٹوکیو جاپان میں پریس قونصلر کی حیثیت سے بھی خدمات سر انجام دیں اس کے علاوہ وہ ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرانک میڈیا اینڈ پبلی کیشنز، پیمرا، انفارمیشن سروس اکیڈمی اور پی آئی ڈی میں مختلف اہم عہدوں پر بھی فائز رہے۔قبل ازیں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وزارت اطلاعات کے سینئر افسران طارق خان، ارشد منیر، اشفاق احمد خلیل، محترمہ عمرانہ وزیر اور سعید احمد شیخ کے انٹرویوز کئے جن میں سے اشفاق احمد خلیل کے نام کو شارٹ لسٹ کر کے عہدے کے لئے منتخب کیا گیا ۔امید کی جا رہی ہے کہ نئی تعیناتی کے بعد وزارت میں انتظامی اور پالیسی سطح پر تسلسل برقرار رہے گا اور حکومتی رابطہ کاری مزید موثر ہوگی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں