ishteharaat narkho mein 35 feesad izafay ki summary wazarat khazana ko arsaal

اشتہارات نرخوں میں 35 فیصد اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال۔۔

پرنسپل انفارمیشن آفیسر محمد عاصم کھچی نے کہا ہے کہ پرنٹ میڈیا کو درپیش تمام مسائل کا بخوبی ادراک ہے، اس لیےان مسائل کے خاتمے کیلئے اشتہارات کے نرخوں میں 35فیصد اضافے اور اشتہارات کے حجم میں اضافے سمیت تمام تر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ اس امر کا اظہار انہوں نے سی پی این ای کے طرف سے ان کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے میں کیا۔ اس موقع پر سی پی این ای کے بانی صدر خوشنود علی خان، کنونیئر اسلام آباد ممتاز حسین بھٹی(ایڈیٹر روزنامہ دن)، سید تبسم عباس شاہ (ایڈیٹر روزنامہ صدائے سچ)، عقیل ترین(ایڈیٹرروزنامہ غزنوی)، زاہد فاروق ملک(ایڈیٹر روزنامہ میٹرو واچ)،حسن وقار تراب (ایڈیٹر روزنامہ جہان)، جعفر علی بلتی(ایڈیٹر روزنامہ سلام گلگت بلتستان)، ظہیر بخاری(ایڈیٹر روزنامہ انکشاف)، راﺅ احسان (روزنامہ سرمایہ) اور دیگر ممبران نے پرنسپل انفارمیشن آفیسر، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل طاہرہ سعیدہ، ڈائریکٹر اشتہارات محمد صالح اور دیگر مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔اس موقع پر سی پی این ای ممبران کی طرف سے انہیں میڈیا انڈسٹری کو بحران سے نکالنے کیلئے اشتہارات کے ریٹس میں 35فیصد اضافے کے حوالے سے وزارت اطلاعات کے دیرینہ وعدے اور اشتہارات کے حجم میں اضافے، ڈیجیٹل اشتہارات کی اخبارات کی ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پیجز کوبھی جاری کرنے کا مطالبہ کیا. ممبران سی پی این ای کیطرف سے یہ بھی مطالبہ کیاگیا کہ جب تک اشتہارات کے نرخوں میں 35 فیصداضافہ نہیں ہوجاتا اس وقت کلاسیفائیڈاشتہارات ایڈورٹائزنگ ایجنسیوں کی بجائے براہ راست حسب معمول جاری کیے جائیں.،دوسری صورت میں پہلے ہی مشکلات کاشکار اخبارات کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا. جس پر انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ جو اخبارات بھی ڈیجیٹل اشتہارات کی شرائط و ضوابط کو پورا کریں گے انہیں ڈیجیٹل اشتہارات جاری کیے جائیں گے، اس وقت اشتہارات کا حجم کم ہے، ملک میں معاشی بحران بھی چل رہا ہے لیکن اس کے باوجود وزارت اطلاعات و نشریات کی کوشش ہے کہ اشتہارات کے حجم میں اضافے سمیت تمام تر اقدامات کیے جائیں گے۔ ان کا آخر میں کہنا تھا کہ کہ اشتہارات کے نرخوں میں 35 فیصد اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو بھجوادی ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں