ابھرتی ہوئی اداکارہ عنایا خان نے کہا ہے کہ میرے ہونے والے شوہر کو ڈانس کرنا آنا چاہیے کیونکہ میں بہت اچھا ڈانس کرتی ہوں۔حال ہی میں نجی ٹی وی شو میں شرکت کے دوران گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ عنایا خان نے لائف پارٹنر میں پائی جانے والی خصوصیات کے بارے میں کھل کر بات کی۔شادی سے متعلق سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ ابھی شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے، مجھے کوئی اس قابل نہیں لگا جس سے شادی کر سکوں، آج کل کے زمانے میں لوگ بناوٹی ہیں جن سے بھی آپ مل رہے ہیں وہ 99 فیصد بناوٹی ہیں۔اداکارہ عنایا کا مزید کہنا تھا کہ میں جس سے شادی کروں گی وہ وفادار ہونا چاہیے، خیال رکھنے والا، ہینڈسم ہو اور اس میں ڈسپلن ہونا چاہیے، تھوڑا سا سوشل بھی ہو تو اچھا ہے تاکہ میرے ساتھ ویڈیو اور ریلز بنا سکے۔
Facebook Comments