اسٹیج کی معروف اداکارہ کے گھر پر فائرنگ۔۔

گوجرانوالہ شہر میں  موٹرسائیکل سوار دو افراد  کی  اسٹیج ادکارہ سلک کے گھر پر فائرنگ ، اداکارہ اور گھر والے محفوظ رہے۔رپورٹ کے مطابق اداکارہ کے گھر پر فائرنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی ہے، اہل خانہ کا کہنا ہے کہ فائرنگ میں اداکارہ اور گھر والے محفوظ رہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ فوٹیج میں پہلے ایک  خاتون نامعلوم شخص کو گھر دیکھاتی ہے۔بعدمیں موٹرسائیکل سوار دو ملزمان فائرنگ کرکے فرارہوتے ہیں۔واقعہ تھانہ کھیالی کے علاقہ میں پیش آیا۔پولیس ذرائع کے مطابق اداکارہ سلک اوردوسری پارٹی ایک دوسرے پر مقدمات پہلے بھی کروائے ہیں۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج اورحالات کوچیک کرکے قانونی کارروائی ہوگی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں