اسٹیج اداکارہ اقراء کی درخواست پر تشدد اور فائرنگ کرکے دھمکانے کے کے الزام میں باغبانپورہ پولیس نے ملزم محسن کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔لاہور میں اسٹیج اداکارہ پر تشدد اور فائرنگ کرکے دھماکے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔اسٹیج اداکارہ اقراء نے ملزم محسن کیخلاف پولیس کو درخواست دی تھی، واقعہ تھانہ باغبانپورہ کی حدود میں پنجابی تھیٹر میں پیش آیا۔ایف آئی آر کے مطابق اداکارہ نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم نے تھیٹر کے دوران چہرے پر تھپڑ مارے، شور کرنے پر ملزم نے پستول نکال کر زمین پر فائر کیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث ملزم کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں، جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔ایف آئی آر میں یہ بھی بیان کیا گیا ہے کہ ملزم نے اداکارہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔ترجمان لاہور پولیس کے مطابق واقعہ میں ملوث ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور جلد ہی اسے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔اداکارہ کے مطابق ملزم 6 ماہ سے ذہنی اذیت کاشکار بنا رہا ہے ،اسٹیج پر پرفارمنس کے دوران اسلحے سے لیس ہو کر دھاوا بول دیتا تھا،ملزم نے 29 اگست کو اسلحے کے زور پر تشدد کیا پھر جان سے مار دینے کی نیت سے گولی چلائی جو کہ زمین پر لگی، پارکنگ میں کھڑے لوگوں نے بھاگ کر اپنی جانیں بچائیں۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ محسن نامی ملزم بہت بااثرہے جس وجہ سے پولیس بھی اس کے خلاف ایکشن لینے سے ڈرتی ہے متاثرہ خاتون نے وزیراعلیٰ مریم نواز، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور، سی سی ڈی اے آئی جی سہیل ظفر چھٹہ ، سی سی پی او لاہور سمیت تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں سے انصاف کی اپیل کر تے ہوئے کہا ہے کہ مجھے تحفظ فراہم کیا جائے ۔
