کراچی پریس کلب کے سابق کونسل ممبر سینئر صحافی تحقیقاتی رپورٹر اسلم شاہ کے خلاف کیس کی سماعت این سی سی آئی اے کے تاخیری حربے برقرار ۔جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے این سی سی آئی اے پر شدید برہمی کاا اظہار کیا ۔عدالت نے این سی سی آئی اے کو آخری وارننگ دیتے ہوئے سماعت بدھ تک ملتوی کردی پیر کو سماعت کے موقع پر سینیئر صحافی اسلم شاہ کے وکیل ناصر احمد ایڈووکیٹ کے ہمراہ کے یوجے کے جنرل سیکٹری لیاقت کاشمیری ۔ جوائنٹ سیکرٹری نعمت الللہ بخاری ،سینیئر صحافی ابرار بختیار ،ارشد شاہ ، اشتیاق احمد ملک، سید فصل ہاشمی سمیت و دیگر صحافیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ سماعت کےموقع پر اسلم شاہ کے وکیل ناصر احمد نے عدالت کو بتایا کہ تفتیشی افسر این سی سی آئی اے جان بوجھ کر تاخیری حربے جس کے باعث میرا موکل بے گناہ جیل میں ہے تفتیشی افسر اگر چھٹی پر ہو تو فائل اپنے دوسرے افسر کے سپرد بھی کیا جاسکتا ہے لیکن این سی سی آئی اے عدالتی حکم ماننے کو تیار نہیں عدالت نے دوبارہ نوٹس جاری کیے اور اخری وارننگ دیتےہوئے کہا ہے کہ بدھ تک فائل عدالت میں پیش کی جائے ورنہ درخواست ضمانت پر سماعت کی جائے گی، عدالت نے سماعت بدھ تک ملتوی کردی۔۔واضح رہے کہ اسلم شاہ کے خلاف واٹر بورڈ کے ایک افسر نے خبر دینے پر سائبر کرائم کے تحت مقدمہ درج کروایا ہے جس میں اسلم شاہ گرفتار اور عدالتی ریمانڈ پر لانڈھی جیل میں ہیں
