آل پاکستان نیوزپیپر ایمپلائز کنفیڈریشن (اپنیک) نے چند نوسرباز کیطرف 15 اکتوبر کو اسلام آباد میں چند غیر متعلقہ ملازمتوں سے فارغ افراد نے جمع ہو کر آپس میں اپنیک تنظیم کے عہدے بانٹ کر اسے نام نہاد الیکشن کا نام دے کر میڈیا ورکرز کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جسکی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اخباری ٹریڈ یونینز کے عہدیداروں دیگر پاکستان بھر کی یوجیز اور ملک بھر کے اخبارات کی سی بی اے یونینز بشمول جنگ ایمپلائز یونین کراچی، دی نیوز ایمپلائز یونین کراچی، ہیرالڈ ایمپلائز یونین کراچی، قومی اخبار ایمپلائز یونین کراچی، امت ایمپلائز یونین، جاوید پریس ایمپلائز یونین کراچی، اے پی پی ایمپلائز یونین کراچی، ڈان ایمپلائز یونین لاہور، جنگ ایمپلائز یونین لاہور، جاوید پریس یونین لاہور، نوائےوقت ایمپلائز یونین لاہور، جنگ ایمپلائز یونین پنڈی/اسلام آباد، دی نیوز ایمپلائز یونین پنڈی/اسلام آباد، ڈان ایمپلائز یونین اسلام آباد، جنگ ایمپلائز یونین کوئٹہ اور اپنیک میں شامل ملک گیر میڈیا ورکرز آرگنائزیشنز بشمول، میڈیا ورکرز آرگنائزیشن ملتان، میڈیا ورکرز آرگنائزیشن لاہور، میڈیا ورکرز آرگنائزیشن اسلام آباد ، میڈیا ورکرز آرگنائزیشن کراچی ، میڈیا ورکرز آرگنائزیشن فیصل آباد کی جانب سے سخت ردعمل دیا گیا ہے۔ یاد رہے اپنیک جو کہ ایک اخباری ملازمین کی نمائندہ تنظیم ہے اسکے آئین کے مطابق اخباری صنعت کی ٹریڈ یونینز اورپی ایف یوجے بشمول ملک بھر کی صحافی تنظیموں کی شمولیت اور آئین کے مطابق الیکشن کا انعقاد ضروری ہوتا ہے مگر اس مفاد پرست ٹولے نے اپنے مفادات کیلئے اخباری صنعت کے ملازمین کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔ واضح رہے کہ اخباری صنعت کے ملازمین کی تنظیم کا نام ایپنک آل پاکستان نیوزپیپر ایمپلائز کنفڈریشن ہے جبکہ جعلی ٹولے نے ایپنیک نام میں جعلی ترمیم کر کے آل پاکستان نیوزپیپر اینڈ الیکڑونک ایمپلائز کنفڈریشن کا نام دیتے ہوئے دھوکہ دہی سےایپنک کے نام سے جعلی الیکشن کرائے اور بلامقابلہ منتخب ہوگئے۔ یہ بھی واضح کیا جاتا ہے کہ ایپنک کے آئین کے مطابق اخباری صنعت کی یونینز سی بی ایز، میڈیا ورکرز آرگنائزیشنز اور یونین آف جرنلسٹس یوجیز اس کے ممبران ہوتے ہیں جس کے صدور اور سیکریٹریز اس کے ووٹر ہوتے ہیں جبکہ جعلی طور پر منتخب کی گئی ایپنک میں ایسا کچھ نہیں ہوا۔ اس جعلی تنظیم کا نام نہاد چیرمین بلا مقابلہ منتخب ہوا۔ لہذا تمام اخباری صنعت کے کارکنوں کی نمائندہ تنظیموں، سرکاری وغیر سرکاری اداروں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ان جعل سازوں سے ایپنک کا کوئی واسطہ نہیں ہےاور ان کے کسی بھی قسم کے قول و فعل کے زمہ دار نہیں ہیں۔
اسلام آباد میں چند فارغ لوگوں نے جعلی تنظیم بناڈالی، ایپنک۔۔
Facebook Comments
