ارشد انصاری کے اعزاز میں پروقار تقریب کا اہتمام۔۔

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے سیکرٹری جنرل اور صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری کو تمغہ امتیاز ملنے پر  پی یوجے کے ممبر ایگزیکٹو کونسل افضل ایوبی اور معروف سماجی شخصیت چودھری آمانت علی نے لاہور پریس کلب میں پھول پیش کیے ۔اس سلسلہ میں لاہور پریس کلب کے نثار عثمانی ھال میں ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پی یوجے کے جنرل سیکرٹری قمرالزمان بھٹی ، سینئر صحافی ، سابق سینئر نائب صدر لاہور پریس کلب و ممبر ایگزیکٹو کونسل جاوید فاروقی ، پریس کلب کے جوائنٹ سیکرٹری عمران شیخ سمیت سینئر صحافی صلاح الدین بٹ ،جمال احمد ،سید شاکر علی شاہ ،جاوید ہاشمی ، ریاض بھٹی، اے آر بٹ شاہد عباس ۔رانا فیاض شبیر خان  اور دیگر شریک تھے۔ تقریب میں سماجی رہنما  کاروباری شخصیت چودھری امانت  علی نے کہا کہ ارشد انصاری جہاں ایک صحافی رہنما کی حیثیت سے خدمات انجام دے وہیں ان کی آزادی اظہار اور شہری حقوق کے تحفظ کے لئے خدمات بھی قابل تحسین ہیں ۔انہوں نے اس موقع پر ارشد انصاری کو پھول پیش کیے ۔ تقریب سے خطاب میں ارشد انصاری نے پی یوجے کی قیادت صدر نعیم حنیف ،جنرل سیکرٹری قمرالزمان بھٹی ، جاوید فاروقی ،افضل ایوبی اور معزز مہمان چودھری امانت علی  کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ صحافی کمیونٹی کی خدمت اسی جذبے سے جاری رکھیں گے۔ تقریب کے آخر میں شرکا میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں