اداکاری چھوڑ دی اب اینکربن گئی ہوں، مشعل خان۔۔

ماڈل و اداکارہ مشعل خان نے شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے کی وجہ بتادی۔مشعل خان  نے  ہم ٹی وی کے ڈرامے ’سنو چندا‘ سے مقبولیت حاصل  کی تھی،ان کے مشہور ڈراموں میں خواب نگر کی شہزادی، سایہ 2، کچا دھاگا، تھوڑا سا حق، قصہ مہربانو کا اور پیاری مونا شامل ہیں، وہ آخری بار 2023 میں اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے احسان فراموش میں نظر آئی تھیں، جس کے بعد انہوں نے ایک نیوز چینل پر فنانس سے متعلق پروگرام کی میزبانی شروع کر دی۔حال ہی میں اداکارہ نے اداکاری چھوڑنے کی اصل وجہ بتائی، اداکارہ کی ایک پوسٹ پر مداحوں نے شوبز میں کام سے متعلق سوالات بھی کیے، جن کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اداکاری اس لیے چھوڑی کیونکہ وہ زندگی میں اس سے زیادہ حاصل کرنا چاہتی تھیں اور اب بطور اداکارہ کام نہیں کر رہیں۔انہوں نے بتایا کہ اب وہ فنانس کی تعلیم پر گہری توجہ دے رہی ہیں کیونکہ ان کے نزدیک تعلیم اور سیکھنا زندگی کی سب سے اہم چیز ہے۔اداکارہ کے مطابق وہ اب مکمل طور پر اداکاری چھوڑ چکی ہیں اور اس وقت بطور فنانس کوچ، ایڈوائزر اور اینکر کام کر رہی ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں