میزبان و اداکارہ مایا خان اپنے حالیہ انٹرویو میں یہ انکشاف کرتے ہوئے جذباتی ہوگئیں کہ انہوں نے پانچ ماہ میں چھ عمرے کئے۔حال ہی میں نجی چینل کے ایک پروگرام میں مایا خان نے بطور مہمان شرکت کرتے ہوئے اپنے پہلے عمرے اور خانہ کعبہ کی عظمت و شان دیکھنے کے تجربے کے بارے میں بات کی۔انہوں نے بتایا کہ انہوں نے پہلا عمرہ 2017 میں کیا اور اس وقت دعا کی کہ جب کبھی ان کے پاس اتنے پیسے جمع ہوجائیں کہ وہ عمرے پر آسکیں تو بُلاوا آجائے اور ایسا ہی ہوا، اسی برس سعودی حکومت نے اعلان کیا کہ جن کے پاس یورپ، یوکے، امریکا وغیرہ کا ویزہ ہے تو انہیں سعودی حکومت ایک سال کا ویزہ فراہم کرے گی، اس دوران جتنی بار بھی مرضی سے سعودیہ آسکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ جب وہ عمرے کے بعد امیگریشن آفس پہنچی اور اپنا پاسپورٹ دیا، پہلے ڈر لگ رہا تھا کہ پتا نہیں ویزہ دیں گے یا نہیں لیکن میری دعا قبول ہوئی اس نے ویزہ دے دیا ، اللہ تعالیٰ کی جانب سے دعوت ملنے کے بعد ہی میری آنکھوں سے آنسو جاری ہوگئے۔انہوں نے بتایا کہ ایک سال کا موقع پانے کے بعد میں نے پانچ مہینوں میں چھ عمرے ادا کیے۔انہوں نے اپنے عمرے کے تجربے کے بارے میں بتایا کہ میری دعا ہے کہ سب وہاں جائیں، ان شاء اللہ، آپ مکہ میں اللہ کے مہمان، مدینہ میں رسول اللہ کے مہمان اور کربلا میں شہداء کے مہمان ہیں، جب خانہ کعبہ کو پہلی بار دیکھا تو الفاظ ہی نہیں تھے، کانپ اُٹھتی تھی۔۔