dastoor group ke intekhabaat arif khan sadar muntakhib

دستور گروپ کے انتخابات ، عارف خان صدر منتخب ۔۔۔

کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور گروپ کے سالانہ انٹرا پارٹی الیکشن برائے سال 2024 ۔ 2025 مکمل ہو گئے آفس بیررز کی 5 اور ایگزیکٹو کونسل کی 6 نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے ۔کے یو جے دستور گروپ کی الیکشن کمیٹی کے اعلامیے کے مطابق آفس بیررز میں محمد عارف خان صدر محسن شبیر سومرو جنرل سیکرٹری قسیم الرحیم نائب صدر طارق اسلم جوائنٹ سیکرٹری اور عمران پیرزادہ خازن منتخب ہوئے جبکہ ایگزیکٹو کونسل کی 6 نشستوں پر سیدہ عروج فاطمہ رضوی سید شاہ زیب علی سادات حسین حمزہ راجپوت محمد عبداللہ اور محمد احمد کوکب منتخب ہوئے ہیں۔کے یو جے دستور گروپ کی الیکشن کمیٹی کے مطابق دوسرے سالانہ انٹرا پارٹی الیکشن 2024 ۔ 2025 میں جیو ڈان ٹی وی بول چینل 5 امت ایگل آغاز اخبار اور عوام/فری لانس اداروں میں خدمات انجام دینے والے رپورٹرز سب ایڈیٹر کیمرہ مین سوشل میڈیا نیوز ریسرچر اور سوشل میڈیا نیوز مانیٹر نے حصہ لیا اور کامیاب ہوئے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں