اداکارہ کو جعلی کرنسی نے ترکیہ میں پھنسادیا۔۔

اداکارہ مدیحہ امام نے انکشاف کیا کہ انہیں ایک مرتبہ ترکیہ میں جعلی کرنسی کے باعث مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑا تھا۔مدیحہ امام نے حال ہی میں تابش ہاشمی کے پروگرام ’ہنسنا منع ہے‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے کیریئر اور ذاتی زندگی سے جڑی کچھ دلچسپ باتیں شیئر کیں۔اداکارہ نے بتایا کہ اگر انہیں یہ کہا جائے کہ مستقبل کے تمام ڈرامے صرف ایک ہی اداکار کے ساتھ کرنے ہوں گے تو وہ فیصل قریشی کا انتخاب کریں گی، کیونکہ ان کے ساتھ کام کرکے ہمیشہ انہیں بہت اچھا لگا اور وہ بہت ہی کمال کے اداکار ہیں۔پروگرام کے دوران انہوں نے اپنے ایک غیر ملکی سفر کا دلچسپ واقعہ بھی سنایا۔ان کا کہنا تھا کہ کام کے سلسلے میں وہ پہلی بار ترکیہ گئیں اور وہاں حلال کھانے کے حوالے سے خدشات کے باعث زیادہ تر وقت ہوٹل تک ہی محدود رہیں، تاہم والدہ کے اصرار پر واپسی سے ایک دن قبل گھومنے کے لیے نکلیں۔مدیحہ امام نے بتایا کہ گھومنے کے دوران انہوں نے ایک ٹھیلے سے فروٹ چاٹ خریدی، لیکن جب ترکش کرنسی میں پیسے دیے تو فروٹ فروش غصے میں آ گیا اور سیکیورٹی گارڈ کو بھی بلا لیا۔اداکارہ کے مطابق وہ دونوں غصے میں بولنے لگے اور چونکہ انہیں ترکش زبان نہیں آتی تھی، اس لیے وہ حیران و پریشان معاملہ سمجھنے کی کوشش کرتی رہیں، تاہم یہ سب کچھ ان کے ویگن ڈرائیور نے دور سے دیکھ لیا۔بعدازاں معاملہ یہ نکلا کہ ان کے پاس موجود کرنسی جعلی تھی، جو وہ پاکستان سے تبدیل کروا کر لے گئی تھیں، اس موقع پر ان کے ویگن ڈرائیور نے معاملہ سنبھالا اور فروٹ چاٹ کے پیسے ادا کیے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں