اداکارہ و ماڈل کی گاڑی چوری ہوگئی۔۔

ابھرتی ہوئی اداکارہ و ماڈل سکینہ خان اپنی گاڑی چوری ہوجانے پر کامیڈی شو آبدیدہ ہوگئیں اور ان کے رونے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔سکینہ خان نے  مزاحیہ شو ’مذاق رات‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔پروگرام کے دوران انہوں نے بتایا کہ کیریئر کے آغاز میں ان کی حوصلہ شکنی کی گئی، انہیں بہت باتیں سنائی گئیں لیکن انہوں نے ہمت نہیں ہاری۔ان کا کہنا تھا کہ کیریئر کے آغاز میں جو لوگ ان کی حوصلہ شکنی کرتے تھے، اب وہ ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں، ان کے خیالات بدل چکے ہیں۔اداکارہ نے بتایا کہ شروع میں جب وہ کسی شوٹنگ سیٹ پر جاتی تھیں تو سینئر اداکار انہیں کمرے سے نکال دیتے اور کہتے تھے کہ ابھی یہ نئی ہیں، اس لیے انہیں باہر کریں۔پروگرام کے دوران جب میزبان نے ان سے پوچھا کہ وہ اتنی افسردہ کیوں ہیں؟ ان کے آنسو کیوں نکل رہے ہیں؟ تو اداکارہ نے بتایا کہ ان کی گاڑی ہوگئی۔سکینہ خان نے آبدیدہ ہوتے ہوئے بتایا کہ جب وہ مزاحیہ پروگرام میں شرکت کے لیے کراچی سے لاہور آئیں تو پیچھے ان کی گاڑی چوری ہوگئی۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے محنت کرکے، پیسے جمع کرکے گاڑی خریدی تھی جو چوری ہوگئی، اس لیے وہ افسردہ ہیں اور ان کے آنسو نکل آئے۔اداکارہ کی جانب سے گاڑی چوری ہوجانے کی بات پر آبدیدہ ہونے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں