adakara nargis ki shiakayat

اداکارہ نرگس کی شکایت، سائبر کرائم نے 20یوٹیوبرز کوطلب کرلیا۔۔۔

اداکارہ و بیوٹیشن نرگس ( غزالہ ادریس بھٹی ) کی شکایت پرایف آئی اے لاہور سائبر کرائم رپورٹنگ سنٹر نے 20 کے قریب یو ٹیوبرز کو نوٹس بھیجے ہیں ۔ نوٹس اسلئےبھیجے گئے ہیں کہ متذکرہ خواتین و حضرات نے اداکارہ نرگس پر انکے شوہر مجاھد بشیر کی طرف سے وحشیانہ تشدد کرنے پر اس واقعہ کو انتہائی غیر زمہ دارانہ انداز میںڈسکس کیا ہے ۔ اس ضمن میں سئنیر شوبز جرنلسٹ شکیل زاہد کی طرف سے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا گیا ہے جس میں انہوں اعتراف کیا ہے کہ انہیں اداکارہ نرگس جو انکی بہنوں جیسی ہیں انکا معاملہ ڈسکس کرتے ہوئے زمہ دارانہ رویہ اپنانا چاھئیے تھا ۔ یہ نوٹس زونیرا ماہم ، سلیمان اور دیگر خواتین وحضرات کو جاری کئے گئے ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں