akhbaar malikaan ke naqabil zamanat warrant giraftaari jaari

اخبارمالکان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری۔۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ٹھٹھہ خالد حسین شاہانی نے جے ایس بینک کے خلاف من گھڑت ، بے بنیاد اور جھوٹا پروپیگنڈا کرنے کے الزام میں ملوث ایک مقامی اخبار کے مالکان کی مسلسل غیر حاضری پر ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے، عدالت نے ایس ایس پی لاہور کو حکم دیا کہ وہ ملزمان کو گرفتار کر کے 18اکتوبر تک عدالت میں پیش کریں۔ مدعی مقدمہ برانچ مینیجر جے ایس بینک ٹھٹھہ خورشید علی شاہ سماعت کے موقع پر اپنے وکیل کے ہمراہ کمرہ عدالت میں موجود تھے جبکہ ملزمان بغیر وجہ بتائے غیر حاضر رہے اور ان کے وکیل بھی حاضر ہونے سے قاصر رہے۔خورشید علی شاہ نے اپنے وکیل شہاب سرکی ایڈووکیٹ کے توسط سے موقف اختیار کیا کہ ملزمان ناوا میڈیا کارپوریشن نے مل کر جے ایس بینک کے خلاف مورخہ 19 مارچ 2023 کو من گھڑت ، بے بنیاد اور جھوٹا کالم شائع کیا جس سے ہمارے ادارے کی ساکھ مجروح ہوئی لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ ملزمان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں