احمد نورانی کا یوٹیوب چینل بحال کیا جائے، سی پی جے۔۔

صحافیوں کی عالمی تنظیم کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلٹس سی پی جے نے کہا ہے کہ پاکستانی حکام کو چاہیے کہ وہ جلاوطنی اختیار کرنے والے تحقیقی صحافی احمد نورانی کے یوٹیوب چینل تک رسائی فوری طور پر بحال کریں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اُن اور اُن کے اہل خانہ کو ہراساں کرنے سے روکیں،سی پی جے کی ایشیا پروگرام کوآردینیٹر نے کہا ہے کہ صحافی احمد نورانی کے یوٹیوب چینل کو بلاک کرنا اور ان کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کرنا پاکستان کے جلاوطن صحافیوں کے خلاف جاری مہم کی عکاسی کرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ صحافی کے خاندان کو پاکستان میں نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ صحافیوں اور ان کے اہل خانہ کو وحشیانہ طریقے سے دھمکانے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے، اور پاکستان کی حکومت کو میڈیا کو آزادانہ رپورٹنگ کی اجازت دینی چاہیے۔احمد نورانی نے سی پی جے کو بتایا کہ بارہ مئی کو ان کا یوٹیوب چینل پاکستان میں بند کردیا گیا۔ تیرہ مئی کو پاکستان کی نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے نورانی کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا، ان پر مسلح افواج کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے کا الزام لگایا گیا، جو متنازعہ پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا) کے تحت ہے، جس میں انہیں تین سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔سی پی جے کی جانب سے وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ کو بھیجے گئے سوالات کا کوئی جواب نہیں ملا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں