ابتک نیوزمیں مبینہ ہراسمنٹ ،ایک ملازم برطرف۔۔

ابتک نیوز میں خاتون اینکر کے ساتھ مبینہ ہراسمنٹ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس پر پروگرامنگ ڈپارٹمنٹ کے ایک ایسوسی ایٹ پرڈیوسر کو فوری طور پر برطرف کردیا گیا۔۔ پپو نے انکشاف کیا ہے کہ ابتک نیوز کی ایک خاتون اینکر کو پروگرامنگ ڈپارٹ کے ایک اے پی نے اپنے ہی ڈپارٹمنٹ کے ایک سینئر کولیگ کے ذریعے ایک گفٹ بھجوایا، جس پر خاتون اینکر حیران ہوئی  اور اس کی شکایت ایچ آر اور ایڈمن ڈپارٹمنٹ کو کردی گئی جس پر چینل انتظامیہ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے گفٹ بھیجنے والے کو فوری طور پر برطرف کردیا لیکن گفٹ لے کر اینکر کو دینے والے کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔۔ پپو نے مزید بتایا ہے کہ چینل میں جون کی سیلری ساٹھ ہزار تک والوں کو بدھ کے روز دے دی گئی۔۔جب کہ دیگر لوگ ابھی تک جون ، جولائی اور اگست کی تنخواہوں کے منتظر ہیں۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں