آزاد پریس ہماری ریڈلائن ہے، آزادی صحافت پر سیمینار۔۔

  ھیومن رائیٹس کمیشن آف پاکستان اور کراچی یونین آف جرنلسٹس کے زیر اھتمام کراچی پریس کلب میں آزادی صحافت کے عنوان پر سیمینار انعقاد کیا  اس میں ڈیجیٹل میڈیا کو نئی چلینجز سے متعلق مقررین نے خطاب کیا ،سیمینار سے ایچ آر سی پی کے چیئر پرسن اسد اقبال بٹ ، سینئر صحافی حسین نقی ، کے یو جے کے صدر طاھر حسن خان ، سینئر صحافی مظھر عباس  جاوید چوھدری  ،مھناز الرحمن ، لیاقت کشمیری ناصر منصور پروفیسر توصیف ڈاکٹر ریاض شیخ سہیل سانگی شکیل کانگا اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اس وقت صحافت پابند سلاسل ہے، خاص طور پر الیکٹرانک میڈیا میں سچی خبریں ڈھونڈ کر بھی نہیں ملتیں پاکستان کی صحافت آج بھی 1947کے بعد بھی آج بھی آزادی کی تلاش میں ہے جمہوریت کے دور میں جتنی پابندیاں صحافت پر لگائی گئیں اس سے آمریت کی یاد تازہ ہوتی ہے مقررین نے پیکا قانون سمیت تمام کالے قوانین کی شدید مذمت کی اور کہا کہ آزادی اظہار رائے اور آزاد میڈیا پر کسی قسم کا قدغن قبول نہیں آزادی اظہار رائے کی پاداش میں شہید ھونے والے میڈیا ورکرز کو سلام پیش کرتے ہیں یوم صحافت کے دن پر عہد کرتے ھیں کہ آزاد پریس ہماری ریڈ لائن ھے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا  آزادی اظہار رائے اور بنیادی انسانی حقوق کے لئے جدوجہد جاری۔ رہے گی سیمینار میں ایپنک کے یو جے ایچ آر سی پی اور مزدور تنظیموں کے کارکنوں نے شرکت کی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں