پنجاب یونین آف جنرنلسٹس دستورکاہنگامی اجلاس ہوا جس میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس دستور کے رہنماﺅں حامد ریاض ڈوگر ، اصغر چوہدری ، صدرپنجاب یونین آف جرنلسٹس دستور صابر اعوان ، جنرل سیکرٹری محمد رحمان بھٹہ ، نائب صدور شہزادہ خالد ، احسان بھٹی ، میاں علی افضل ، فنانس سیکرٹری طارق جمال ، جوائنٹ سیکرٹریز عباد اللہ بابر بٹ ، خواجہ سرمد فرخ ، جاوید حاکم و ارکان مجلس عاملہ نے شرکت کی ۔ اجلاس میں لاہورکے 6 سینئر کرائم رپورٹرز کے خلاف تھانہ ڈیفنس (سی بلاک ) میں پیکا ایکٹ کے تحت دی گئی درخواستوںکی بھرپور مذمت کی گئی ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدرپی یوجے صابراعوان ،جنرل سیکرٹری محمدرحمان بھٹہ اوردیگرعہدیداروں نے کہا کہ لاہور پولیس جتنے مرضی مقدمات درج کرلے آزادی صحافت اور آزادی اظہار رائے پرکوئی سمجھوتا نہیں ہوگا اور اس قسم کی جھوٹی درخواستوں سے صحافیوں کو دھمکایا یا ڈرایا نہیں جا سکتا ۔۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب یونین آف جرنلسٹس دستور آج 15 ستمبر پیرکو دوپہر 2 بجے لاہور پریس کلب میں ہونے والے صحافتی تنظیموں کے اجلاس میں بھرپور شرکت کرے گی ۔
