آزادی اظہار پر صحافی کبھی سمجھوتہ نہیں کرسکتے، بی یوجے۔۔

نیشنل پریس کلب اسلام آباد پر پولیس دھاوے اور صحافیوں پر تشدد کے خلاف پی ایف یو جے کی کال پر بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے زیراہتمام ملک بھر کی طرح کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں صحافیوں نے یوم سیاہ منایا کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر مظاہرے کے شرکاء نے پلے کارڈز و بینرز اٹھا رکھے تھے اور نعرے بازی کررہے تھے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے صدر بی یوجے خلیل احمد نے کہا کہ اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب کے تقدس کوپامال کیا گیا اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے واضح کیاکہ صحافت کو دبانے کی کوئی کوشش نہ ماضی میں کامیاب ہوئی نہ ہی آئندہ کبھی کامیاب ہوسکتی ہے اس لیے آزادی اظہار رائے کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں آزادی اظہار ہر شہری کا بنیادی حق ہے اس آئینی حق پر صحافی کبھی سمجھوتہ نہیں کرسکتے مظاہرے کے شرکا نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ نیشنل پریس کلب پر دھاوے او صحافیوں پر تشدد میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے ضابطے کی سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔دریں اثنا بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و صوبائی چئیرمین پاکستان میڈیا کونسل بلوچستان ڈاکٹر ناشناس لہڑی نے اسلام آباد نیشنل پریس کلب پر پولیس کے دھاوے اور صحافیوں پر تشدد کی شدید مذمت کی ہے اورکہاہےکہ یہ واقعہ آزادی صحافت پر حملہ ہے صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان ہوتے ہیں ان پر تشدد دراصل عوام کی آواز کو دبانے کی کوشش ہے انہوں نے واضح کیا کہ آزادی اظہار رائے کو سلب کرنے کی کسی بھی کوشش کو ہر سطح پر ناکام بنایا جائے گاانہوں نے مطالبہ کیا کہ واقعے کے ذمہ داران کو فوری طور پر کٹہرے میں لایا جائے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں