technology ke daur mein fake news ke challenge ka saamna hai

آزادصحافت ریاست کی دشمن نہیں، بلاول بھٹو زرداری۔۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہےکہ آزاد صحافت ریاست کی دشمن نہیں بلکہ عوام کی آواز ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں پر زور دیا کہ وہ صحافیوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے فوری اور موثر اقدامات کریں، بلاول بھٹو نےعالمی یوم آزادی صحافت کے موقع پر پاکستان سمیت دنیا بھر کے صحافیوں، ایڈیٹرز، فوٹوگرافرز اور میڈیا کارکنوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی آزادی صحافت، صحافیوں کے تحفظ اور عوام کے سچ جاننے کے حق کے متعلق اپنے عہد کی پاسداری کے لیے ہمیشہ پرعزم رہی ہے۔ بلاول ہاس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ عالمی یوم آزادی صحافت ہمیں یاد دلاتا ہے کہ صحافت محض پیشہ نہیں بلکہ ایک عوامی خدمت، آمریت کے خلاف ڈھال اور جمہوری معاشروں کے لیے زندگی کی علامت ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں