آر آئی یوجے ورکرز کا مشاورتی اجلاس۔۔

راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹ ورکرز کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب میں ایک مشاورتی اجلاس کا انعقاد ہوا جس کی صدارت پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ ورکرز کی صدر ڈاکٹر سعدیہ کمال نے کی فنانس سیکرٹری جاوید ملک ، سینیئر جوائنٹ سیکرٹری ایوب برمی ، انفارمیشن پریس سیکریٹری عمران چوہدری اور شہزاد ملک بھی موجود تھے ۔اجلاس کے آغاز میں سینئر صحافی راشد حبیب کے نوجوان بھانجے اور سید طارق علی شاہ کے والد محترم کے انتقال پر دعائے مغفرت کی گئی بعدازاں آر آئی یو جے کے سیکرٹری جنرل حمید اللہ عابد اور صفی اللہ کو دوبئی انٹرنیشل میڈیا کانفرنس میں ملنے والے ایوارڈ پر مبارکباد دیتے ہوئے تنظیم کی طرف سے پھول اور تحائف دئیے گئے پی ایف یوجے ورکرز کے جوائنٹ سیکرٹری ایوب برمی اور آر آئی یو جے کے نائب صدر عظمت کیانی نے ڈاکٹر سعدیہ کمال کےشاندار دورہ سندھ پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے تنظیم کی طرف سے پھولوں کا تحفہ پیش کیا ،مشاورتی اجلاس میں نیشنل پریس کلب کے آمدہ انتخابات اور کمیونٹی کے ویلفئیر پروجیکٹ کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی جلد ہی اس سلسلہ میں بڑے اعلانات کئے جائیں گے تقریب کے اختتام عہدیداران نے کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں