آر آئی یوجے ورکرزکے صدر کے انتقال پر ملک بھرمیں تعزیتی اجلاس۔۔

راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کے صدر مظہراقبال کے انتقال پر ملک بھر میں یوجیز کی جانب سے تعزیتی اجلاس کئے گئے جن میں مظہر اقبال کے درجات کی بلندی اور ان کی مغفرت کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں، حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کا تعزیتی اجلاس صدر امجد اسلام کی صدارت میں ہوا جس میں ایچ یو جے(ورکرز) کے عہدیداروں او رممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں مظہر اقبال کی صحافتی خدمات اور یونین کیلئے کی جانے والی جدوجہد پر انہیں خراج تحسین پیش کیاگیا۔ مٹیاری یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کا اجلاس یونین کے جنرل سیکریٹری دین محمد بلوچ کی صدارت میں ہوا، جس میں مٹیاری یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) اور اس کی چاروں تحصیل کے پریس کلب کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ میرپورخاص یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کا اجلاس صدر شاہد جمیل کی صدارت میں ہوا، ٹنڈوالہیار یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کا اجلاس یونین کے صدر عزین خانزادہ کی صدارت میں ہوا، جس میں مرحوم مظہر اقبال کے انتقال پر خصوصی دعائیں کی گئیں۔ شہید بینظیر آباد یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کا اجلاس بلال احمد قریشی کی صدارت میں ہوا جس میں تمام ممبران و عہدیداران نے شرکت کی اور مظہر اقبال کے انتقال پر یونین کیلئے بڑا نقصان قرار دیا۔ بدین یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کا اجلاس مرتضیٰ میمن کی صدارت میں ہوا جس میں مرحوم ایصال ثواب کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں، ٹھٹھہ یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کا اجلاس جاوید اقبال میمن کی صدارت میں ہوا ، عمرکوٹ یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کا اجلاس راشد حنیف قائم خانی کی صدارت میں ہوا ۔سانگھڑ یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کا اجلاس ظفر لودھی کی صدارت میں، مورو یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کا اجلاس عابد طور کی صدارت میں ہوا۔ جامشورو یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کا اجلاس گل محمد ملاح کی صدارت میں ہوا جس میں مرحوم مظہر اقبال کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ سرگودھا یونین آف جرنلسٹ ورکرز کا تعزیتی اجلاس زیر صدارت عمر فاروق گوندل منعقد ہوا جس میں سینئر صحافی اور صدر راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹ ورکرز مظہر اقبال کی حادثے میں ناگہانی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا۔اجلاس میں یونین عہدیداران و اراکین نے کہا کہ مظہر اقبال ایک باصلاحیت، نڈر اور حق گو صحافی تھے جنہوں نے ہمیشہ صحافت کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے قلمی جدوجہد جاری رکھی۔ ان کی اچانک وفات سے شعبہ صحافت ایک مخلص اور بے باک آواز سے محروم ہو گیا ہے۔ اجلاس میں ممبر ایف ای سی اے ار سلیم منظور ممتاز انصاری راؤ محمد طفیل رانا محمد اشرف اشرف بھٹہ چوہدری اطہر رانا وقاص اظہر حسین نثار خان راشد ہاشمی محمد خلیل طیب رانا مجاہد میاں شکیل طاہر محمد صفدر راجہ ندیم جبران بیگ ندیم راجپوت ناصر شاہ مرزا شبیر کے علاوہ ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا گیا۔عمر فاروق گوندل نے کہا کہ مظہر اقبال جیسے صحافی معاشرے کا سرمایہ ہوتے ہیں، ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ اجلاس کے آخر میں یہ عزم کیا گیا کہ صحافتی برادری مرحوم کے مشن کو جاری رکھتے ہوئے حق اور سچ کی آواز بلند کرتی رہے گی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں