آج ٹی وی نے اپنے سابقہ ریکارڈ توڑ ڈالے۔۔ آج نیوز کے اسٹاف سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق تمام ورکرز کو دو روز قبل اپریل کی تنخواہ ان کے اکاؤنٹس میں ٹرانسفر کردی گئی۔۔ ابھی آج نیوزکے ملازمین تنخواہ خرچ بھی نہیں کرنے پائے تھے کہ ادارے کی جانب سے انہیں خوشخبری ملی ہے کہ آج ٹی وی انتظامیہ کی جانب سے عید الضحٰی کے موقع پر دوسری تنخواہ بھی عید قرباں سے پہلے تمام ورکرز کے اکاونٹ میں ٹرانسفر کردی جائےگی۔یعنی مئی کی تنخواہ بھی عید سے قبل ادا کردی جائے گی۔۔ آج ٹی وی کے ملازمین اب اس بات پر پریشان ہیں کہ عید پر اگر وہ دل کھول کر اخراجات کرلیتے ہیں تو اس بات کی کوئی گارنٹی نہیں کہ جون کی تنخواہ نجانے کب ملے۔۔ اس لئے آج ٹی وی کے ملازمین کی اکثریت نے بتایا ہے کہ وہ ایک تنخواہ خرچ کریں گے اور ایک تنخواہ بچاکررکھیں گے تاکہ اگلی تنخواہ میں تاخیر کی وجہ سے ہونے والی مشکلات سے بچا جاسکے۔۔