آج نیوز ٹی ورکرز کو تیسرا مہینہ آگیا سیلری نہ آئی ۔۔

آج نیوز ٹی وی  کے ورکرز نومبرسے جنوری تک کی سیلری کے طلب گار ہیں۔۔نومبر کی سیلری بھی چالیس ہزار تک والوں کو ملی ہیں جس کے اوپر والے تاحال نومبر کی سیلری سے محروم ہیں جب کہ دسمبر اور جنوری کی سیلری کا بھی دور دور تک پتہ نہیں۔۔ پپو کا کہنا ہے جن سے ادھار لیتے تھے اب تو انہوں نے بھی منہ پھیرلیا ہے، آج  ٹی وی کے ورکرز مذہبی تہوار شب برات بھی روایتی جوش و جذبے سے نہ مناسکے۔ آج ٹی وی  ملازمین کا کہنا ہے کہ  بچوں فیس کے ساتھ گھر میں راشن اور کھانے کے لالے پڑچکے ہیں شب برات کی ساری رات مساجد میں تنخواہ کے لیے دعائیں کرتے ہوئے گزر گئی مگر تیسرا مہینہ شروع سیلری ابتک نہ آئی  پہلے نیوز ڈیسک والوں نے نیوز ڈاریکٹر کے سامنے احتجاج کیا پھر کیمرامین پہنچ گئے مگر سب کی فریاد صرف فریاد رہی بازگشت ہے جمعہ کے روزچالیس ہزار سے ایک لاکھ روپے تک والے ورکرز کو نمٹا دیا جائے گا ۔ان ملازمین کا کہنا ہے کہ کئی ورکرز نے اپنے سابقہ چینلز کے بیوروچیف صاحبان سے رابطہ کرکے رخت سفر باندھنے کا سوچ رکھا ہے حالت یہی  رہے تو بچے گا صرف وہی جو تین تین اور چار چار ماہ تنخواہ نہ ملنے کا عادی ہوچکا ہے ، میڈیا مالکان نے تنخواہیں تاخیر کرنے کے بہانہ بناکر چھانٹی کی ایک ریت اپنالی ہے مگر ہماری صحافتی تنظیموں نے بھی مالکان کیخلاف چپ سادھ رکھی ہے۔آج ٹی وی کے ملازمین نے سندھ کے وزیراطلاعات  شرجیل انعام میمن سے مطالبہ کیا ہے کہ جو ادارے ورکرز کو بنیادی حقوق سے محروم رکھ  ر ہے ان چینلز مالکان کے اشتہارات دینے پر نظر ثانی کی جائے اور انہیں تنخواہ بروقت دینے سے مشروط کیا جائے۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں