aaj tv ke mulazimeen eid ki khushio se mehroom

آج نیوز میں  ورکرزتین ماہ کی تنخواہ کے منتظر۔۔

آج نیوز (بشمول ڈیجیٹل ڈیپارٹمنٹ اردو انگلش ویب سائٹ) میں تاحال جنوری اور فروری کی تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں، جبکہ اب تیسرا مہینہ بھی شروع ہو چکا ہے۔ آج  تیرہ مارچ   ہے اور رمضان المبارک کا  تئیس واں  روزہ ہے، عید میں صرف ایک ہفتہ رہ گیا۔۔لیکن اس کے باوجود ملازمین کو ان کی واجب الادا تنخواہوں کے حوالے سے کوئی واضح اطلاع فراہم نہیں کی جا رہی۔انتظامیہ سے جب بھی اس سلسلے میں دریافت کیا جاتا ہے تو ہر بار یہی کہا جاتا ہے کہ “آج تنخواہ مل جائے گی” یا “کل تک آ جائے گی”، مگر عملی طور پر اس حوالے سے کوئی پیش رفت نظر نہیں آتی۔ اس مسلسل تاخیر کی وجہ سے ملازمین شدید پریشانی اور غیر یقینی صورتحال کا شکار ہیں۔دوسری طرف نیوز روم کی دسمبر کی صرف ایک لاکھ بیس تک کی آئی ہے اس کے بعد جنوری، فروری باقی ہے مکمل۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں