آج نیوز میں سال میں آٹھ تنخواہیں ورکرز کو دی جانے لگیں۔۔ ہر ماہ آج نیوزکے ملازمین کو تنخواہیں دینے کے بجائے اب ہر ڈیڑھ ماہ بعد تنخواہیں دی جاتی ہیں۔۔پپو کا کہنا ہے کہ ۔۔آج نیوز میں 55 ہزار سے زائد تنخواہ والے میڈیا ورکرز تاحال تنخواہ سے محروم ہیں جبکہ گزشتہ روز 55 ہزار تک والے ورکرز کو ماہ اپریل کی تنخواہ ادا کردی گئی ہے۔۔ واضح رہے کہ آج نیوز میں گزشتہ تنخواہ 6 اپریل کو ادا کی گئی تھی آج ٹی وی میں اس بار تنخواہ کا مہینہ 45 دن کا ہوچکا ہے عید الضحی سے پہلے صرف ایک تنخواہ پر گزارہ کرنے والے ورکرز کی بڑی عید کی خوشیاں پھیکی پڑتی نظر آرہی ہیں۔پپو کا کہنا ہے کہ تنخواہوں میں تاخیر کی ایک اور وجہ یہ بھی ہے عید سے قبل کسی کو تنخواہ نہ دینا پڑے۔۔
Facebook Comments