aaj tv ke mulazimeen eid ki khushio se mehroom

آج نیوزمیں ملازمین کا میڈیکل غیراعلانیہ بند۔۔

آج نیوز میں ملازمین کا میڈیکل غیراعلانیہ بند ہوگیا۔۔پپو نے انکشاف کیا ہے کہ  میڈیکل کارڈز ایکسپائر ہوئے تین ماہ سے زائد عرصہ ہوگیا لیکن  نئے کارڈ نہیں بن سکے، نومبر میں ایکسپائر ہونے والے میڈیکل کارڈ ز کے لئے چینل انتظامیہ سے جب پوچھا جاتا ہے ملازمین کو ٹال دیا جاتا ہے،  دوسری طرف جہاں آج نیوزکے ملازمین دسمبر سے تنخواہوں سے محروم ہیں وہیں آج ٹی وی کے ڈیجیٹل میڈیا کے بارے میں مبینہ اطلاعات ہیں کہ ان کی کوئی تنخواہ لیٹ نہیں،  ڈیجیٹل میڈیا کو ہر ماہ سیلری کی ادائیگی کی جاتی ہے، اس حوالے سے آج نیوزکے ملازمین کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل ٹیم سب کچھ آج نیوز کا اٹھاکر لگاتی ہے لیکن آج نیوزوالوں کو دسمبر کی تنخواہ پچاس ہزار سے اوپر والوں کی اب تک نہیں آئی، پپو کا کہنا ہے کہ سولہ فروری کو تین ماہ بعد چالیس ہزار تک تنخواہ والے ملازمین کو ادائیگی کردی گئی ہے۔۔ تنخواہوں سے محروم آج ٹی وی کے ملازمین اس وقت شدید ذہنی اذیت کا شکار ہوگئے جب ایم ڈی کی والدہ کی جانب سے ٹرک بھر کر امتیاز کا راش ڈبل بیک آج ٹی وی کی بلڈنگ میں آیا اورکچھ  مجبور و مستحق ورکرز میں تقسیم کیا گیا۔۔ تنخواہ سے محروم آج ٹی وی کے ملازمین سوال کرتے ہیں زکوۃ بانٹنے سے پہلے ملازمین کی  حلال کی تنخواہ  تو پوری کر لیں اور کسی کے مرنے سے پہلے تنخواہیں تو دے دیں۔۔پپو نے بتایا ہے کہ  چالیس ہزار سے کم تنخواہ والے ملازمین بائیکیا چلاکر گھر کا گزر بسر کر رہے جیسے ہی رمضان المبارک کا مہینہ آیا ہے چند ملازمین نے باقاعدہ  گھر میں اپنے بچوں کو دو وقت کی روٹی کھلانے کیلئے رمضان المبارک کے مہینے میں راشن کا بندوبست کرنا شروع کردیا اور شہری کی فلاحی تنظیموں سیلانی، عالمگیر اور گورنر ہاوس سے رابطہ کرلیا ہے غریب ملازمین کہتے ہیں کاش ہمارے چینل کی انتظامیہ کو ہم ترس آجائے اور ہمارے بچوں کے لیے عید کے کپڑے اور راشن کا انتظام کردے ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں