آج بھی ڈنر پر چلنے کی آفرز کی جاتی ہیں، عائشہ عمر۔۔

اداکارہ و ٹی وی میزبان عائشہ عمر نے انکشاف کیا ہے کہ شوبز کی دنیا میں کم عمری میں قدم رکھنے کے بعد انہیں کئی چیلنجز اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور آج بھی انہیں رات کو کھانے پر چلنے کی پیشکشیں کی جاتی ہیں۔عائشہ عمر نے حال ہی میں یوٹیوب پروگرام ’نیور مائنڈ‘ میں گفتگو کے دوران اپنے کیریئر اور ذاتی زندگی کے حوالے سے کئی انکشافات کیے۔ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کم عمری میں شوبز کی دنیا میں قدم رکھا اور اس دوران انہیں کئی مشکلات اور چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا۔اداکارہ کے مطابق متعدد مرد حضرات حدیں کراس کرنے کی کوشش کرتے تھے اور اس وقت انہیں خود کو مضبوط ظاہر کرنا پڑتا تھا تاکہ کوئی یہ نہ سمجھے کہ وہ کمزور ہیں۔عائشہ عمر نے بتایا کہ وہ کم عمر ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے ظاہری حلیے کے باعث بھی زیادہ سنجیدگی سے نہیں لی جاتی تھیں، اسی لیے انہوں نے ایک نان سینس رویہ اپنا لیا تاکہ لوگ انہیں سنجیدگی سے لیں۔ان کے مطابق یہ رویہ اس وقت مزید ضروری ہوگیا جب وہ لاہور سے کراچی منتقل ہوئیں اور اکیلے رہنے لگیں کیونکہ اکیلی لڑکی کو اکثر کمزور سمجھا جاتا ہے۔اداکارہ نے کہا کہ ماضی میں بھی انہیں رات کو کھانے پر چلنے کی پیشکشیں کی جاتی تھیں اور اب بھی ایسی پیشکشیں آتی ہیں۔عائشہ عمر نے بتایا کہ انہیں کئی بار لوگ پسند آئے اور دو مرتبہ ان کے تعلقات بھی قائم ہوئے، ایک موقع پر ان کی منگنی بھی ہوئی لیکن بدسلوکی کے باعث وہ رشتہ ختم کرنا پڑا۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ ماضی میں وہ تعلقات قائم کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتی تھیں، تاہم اب ان کا ذہن تبدیل ہوچکا ہے اور وہ تعلق قائم کرنے میں دلچسپی رکھتی ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں