آئی سی سی ورلڈکپ 2025 سے قبل انٹرنیشنل کرکٹ کونسل مشکلات میں گھر گئی ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق آئی سی سی کو میگا ایونٹ کے لیے نئے براڈ کاسٹر کی تلاش شروع کرنا پڑ گئی ہے۔رپورٹس کے مطابق بھارتی اسپورٹس براڈکاسٹر جیو اسٹار کے ساتھ معاہدہ ختم کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ 2024 کے متعدد ایونٹس، خاص طور پر ورلڈکپ اور چیمپئنز ٹرافی میں ہونے والے مالی نقصان کے باعث آئی سی سی اور براڈکاسٹر کے درمیان معاملات کشیدہ ہو گئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق نجی براڈ کاسٹر نے آئی سی سی کو ڈیل ختم کرنے سے متعلق باضابطہ نوٹس بھیج دیا ۔۔۔۔بھارتی براڈ کاسٹر نے یہ مطالبہ 25 کروڑ بھارتی نقصان کا سامنا کرنے پر کیا ہے۔آئی سی سی اور بھارتی نجی براڈ کاسٹر کے درمیان 3 بلین امریکی ڈالر کی ڈیل طے پائی تھی۔۔
Facebook Comments
